• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان جموں وکشمیرمیں دم توڑتی ہوئی عسکریت کے اندر نئی روح پھونکنے کی بر پور کوشش کررہاہے: ڈی جی پی

کاکہ پورہ پلوامہ حملے میں میں ملوث جنگجووں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: ڈی جی پی دلبا غ سنگھ

by امت ڈیسک
19/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نے منگل کے روز بتایا کہ کاکہ پورہ پلوامہ میں آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے حملے میں ملوث جنگجووں کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز جاری ہے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔پلوامہ میں ریلوے پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ اس حوالے سے پولیس کو پختہ ثبوت ملے ہیں اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی جی پی کے مطابق ریلوے پولیس پر حملے کے بعد متعدد ملی ٹینٹ تنظیموں نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم یہ سارے ملی ٹینٹ گروپ لشکر طیبہ کی ہی ذیلی تنظیمیں ہیں. انہوں نے بتایا کہ کاکہ پورہ پلوامہ حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے اور جنگجووں کو پاکستان کی جانب سے ایسا کرنے کو کہا جارہا ہے۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ جتنی بھی تنظیموں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اُنہیں عنقریب ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مائسمہ سرینگر میں 4 اپریل کو ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز نے محض سات روز کے اندرا ندر اس کا بدلہ لیا اور دونوں غیر ملکی جنگجووں کو مار گرایا گیا۔پولیس چیف نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے آدھار کار ڈ برآمد ہوئے ہیں جو پاکستان کا ایک نیا حربہ ہے۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے بتایا کہ اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سالانہ یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔کپواڑہ میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کے بارے میں ڈی جی پی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے ہتھیار اس طرف بھیجے جارہے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کی کارگر حکمت عملی کے باعث پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ذریعے اس طرف ہتھیار بھیجنے کے متعدد منصوبوں کو ناکام بنا کرجنگجووں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 14ویں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کون ہیں؟

Next Post

وزیر اعظم 24 اپریل کو جموں دورے کے موقع پر کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں: ایل جی منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
وزیر اعظم 24 اپریل کو جموں دورے کے موقع پر کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعظم 24 اپریل کو جموں دورے کے موقع پر کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں: ایل جی منوج سنہا

سرینگر کے گوجوارہ چوک میں بھیانک آتشزدگی، مسجد شریف، شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزل اور ایک مکان خاکستر

سرینگر کے گوجوارہ چوک میں بھیانک آتشزدگی، مسجد شریف، شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزل اور ایک مکان خاکستر

بڈگام پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

بڈگام پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

امن خریدنے کے بجائے قائم کرنے کیلئے پر عزم: ایل جی منہوج سنہا

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

سرینگر۔شارجہ براہ راست فلائٹ جنوری سے بند، خدمات کی بحالی کا ابھی کوئی امکان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »