(کولگام) ضلع کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے. اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے علاوہ سی آر پی ایف اور آرمی 9 آر آر کے نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی مہم جاری کی جس دوران علاقہ میں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں. دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
#Encounter has started at Cheyan #Devsar area of #Kulgam. Police and Army on the job. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) May 7, 2022
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے دیوسر علاقے کے ژین میں ایک مخصوص اطلاع کے بعد جھڑپ شروع ہوئی،پولیس اور فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔










