(شوپیان) شوپیان ضلع میں صبح 11 بجے کے قریب عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان ایک تصادم شروع جو اب ختم ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ہیف شرمال کا محاصرہ کیا جہاں ایک رہائشی مکان میں عسکریت پسند موجود تھے۔ محاصرے کے فوراً بعد فائرنگ ہوئی۔ تاہم بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران گاؤں میں کوئی عسکریت پسند نہیں ملا، جس کی وجہ سے تلاشی مہم کو ختم کر دیا گیا ہے۔








