سرینگر/24 مئی/// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس میڈل سے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی تصذویر ہٹانے سے ان کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ جموں و کشمیر کی ایک قد آور شخصیت ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے میں بہت بڑا رول ادا کیا۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر حکومت نے پیر کے روز ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بہادری اور شاندار خدمات انجام دینے کے لئے دئے جانے والے جموں و کشمیر پولیس میڈلز کے ایک طرف اب شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی تصویر کو قومی نشان سے بدل دیا جائے گا۔










