• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں مزید نیم فوجی کمپنیاں تعینات

کشمیر میں مزید نیم فوجی کمپنیاں تعینات

by امت ڈیسک
03/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //مرکزی وزارت داخلہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے نیم فوجی دستوں کی بقیہ کمپنیوں کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑتی وارداتوں کو روکنے کے لیے وادی کشمیر میں پولیس نظام کو مضبوط کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا، "شری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے منظور کردہ نیم فوجی دستوں کی 350 اضافی کمپنیوں میں سے، 150 پہلے ہی جموں و کشمیر پہنچ چکی ہیں جبکہ 200 دیگر کو 10 اور 20 جون کے درمیان تعینات کیا جانا ہے” ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ان کمپنیوں کی تعیناتی میں اب تیزی سے کام کیا جارہا ہے اور یہ 15 جون سے پہلے ہی وادی میں تعینات ہونگی۔ شری امرناتھ یاترا کے علاوہ نیم فوجی دستوں کی اضافی کمپنیوں کی تعیناتی سے انتظامیہ کو ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ ممکنہ طور پر کچھ کمپنیاں عسکریت پسندی کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہوں گی۔”

وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ عسکریت پسندوں پر نگرانی برقرار رکھنے کے لیے تلاشی مہم اور موثر گشت جاری رکھی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے: اطلاع ہے کہ وزارت داخلہ نے عسکریت پسندی سے لڑنے میں پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں کے جارحانہ کردار پر زور دیا ہے۔ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے کچھ اور فیصلوں سے بھی جموں کشمیر انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ میٹنگ جموں و کشمیر کے کولگام اور بڈگام اضلاع میں عسکریت پسندوں کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے تناظر میں ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کی صورتحال پر امت شاہ کی اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ جاری

Next Post

بھارت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے، ویزہ سروس بحال کرے،افغان طالبان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بھارت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے، ویزہ سروس بحال کرے،افغان طالبان

بھارت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے، ویزہ سروس بحال کرے،افغان طالبان

حکومت اقلیتی فرقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے: کےپی ایس یس

حکومت اقلیتی فرقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے: کےپی ایس یس

کوکرناگ میں جاری جھڑپ میں ایک عسکریت پسند جاں بحق

کوکرناگ میں جاری جھڑپ میں ایک عسکریت پسند جاں بحق

سٹیٹ منیجر’سڈکو‘ بمنہ سری نگر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سٹیٹ منیجر’سڈکو‘ بمنہ سری نگر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کشمیر میں مزید نیم فوجی کمپنیاں تعینات

شوپیان گرینیڈ دھماکہ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »