شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں گزشتہ رات کو نامعلوم مسلح افراد نے اگلر زینہ پورہ علاقے میں جواہر نوودیہ ودیالیہ اسکول کے نزدیک ایک گرینڈ پھینکا۔ اس حملے میں دو غیر مقامی مزدوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مزدور معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کئی روز سے عام شہروں کو ٹارگیٹ کلنگ کے تحت ہلاک کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز کولگام میں مسلح افراد نے ایک بینک منیجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہیں کل شام کو مسلح افراد نے ایک اینٹ کے بھٹوں میں کام کرنے والے دو غیر ریاستی مزدور کو گولی مار دی۔ اس حملے میں ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔