• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سٹیٹ منیجر’سڈکو‘ بمنہ سری نگر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سٹیٹ منیجر’سڈکو‘ بمنہ سری نگر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

by امت ڈیسک
03/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // انسداد رشوت بیورو کشمیر نے جموں وکشمیر اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سٹیٹ منیجر فیاض احمد خان کو این او سی کی اجرائیگی کیلئے 1.05 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی بیورو کو شکایت کنندہ ساکن سوترہ شاہی، سری نگر کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ ایک صنعتی یونٹ ہولڈر ہے۔ اس کا یونٹ کھنموہ، سری نگر میں واقع ہے۔ مذکورہ صنعتی یونٹ کی توسیع کے لیے اس نے جے اینڈ کے بینک کھنموہ سے مالی مددکی درخواست کی تھی۔ بینک نے ایس آئی ڈی سی او (جموں و کشمیر اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن) صنعت گھر بمنہ، سری نگر سے این او سی طلب کیا۔

اس کے مطابق اس نے فائل تیار کی اور تمام کاغذی کام مکمل کیا اور سڈکو آفس بمنہ سے رجوع کیا۔ وہاں تعینات اسٹیٹ مینیجر فیاض احمد خان نے شکایت کنندہ کے حق میں مطلوبہ این او سی جاری کرنے کے لیے اپنے لئے 5ہزار اور جنرل منیجر خورشید احمد کیلئے 1 لاکھ کا مطالبہ کیا۔ چونکہ شکایت کنندہ کوئی رشوت نہیں دینا چاہتا، اس نے 1.05 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے پر ان بدعنوان افسران کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی درخواست کے ساتھ اے سی بی سے رجوع کیا۔

شکایت کے مندرجات پہلی نظر میں پی سی ایکٹ 1988 کے سیکشن 7 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 120-بی کے تحت جرم کے کمیشن کا انکشاف کرتے ہیں لہذا فوری طور پر ایف آئی آر نمبر 23/2022 پولیس تھانہ اے سی بی سری نگر میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔

کیس کے اندراج کے فوراً بعد ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے فیاض احمد خان، اسٹیٹ مینیجر سڈکو صنعت گھر، بمنہ، سری نگر کو شکایت کنندہ سے رشوت کا مطالبہ کرتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اسے اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کی گئی ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کوکرناگ میں جاری جھڑپ میں ایک عسکریت پسند جاں بحق

Next Post

شوپیان گرینیڈ دھماکہ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
کشمیر میں مزید نیم فوجی کمپنیاں تعینات

شوپیان گرینیڈ دھماکہ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی

اننت ناگ تصادم ایک عسکریت پسند جاں بحق ، تین فوجی اور ایک شہری زخمی

اننت ناگ تصادم ایک عسکریت پسند جاں بحق ، تین فوجی اور ایک شہری زخمی

ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے میں ایک عسکریت پسند گرفتار

ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے میں ایک عسکریت پسند گرفتار

رام بن میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل

رام بن میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل

جموں میں اساتذہ کا احتجاجی مارچ، توی پل پر دھرنا

جموں میں اساتذہ کا احتجاجی مارچ، توی پل پر دھرنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »