امت نیوز ڈیسک : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریاشی پورہ کپرن علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر کے مطابق مارے گئے عسکریت پسند نثار کھانڈے کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔ وہیں فوج نے اسلحہ، گولہ بارود سمیت ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد کیا ہے۔ آپریشن جاری ہے۔
اننت ناگ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاکاننت ناگ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاکوہیں کل سے جاری اس تصادم میں فوج کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مقامی شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو سرینگر کے 92 آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق علاقے میں 2 سے 3 عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ایک سینیئر پولیس افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی.








