سری نگر// لشکر طیبہ کا عسکریت پسند عادل پرے اتوار کو سری نگر ضلع کے مضافات کے علاقے کریسبل پالپورہ میں ایک مختصر فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا، "گاندربل کا لشکر طیبہ کا عسکریت پسند عادل پرے جو سنگم میں جے کے پولیس کے 02 اہلکاروں کو قتل کرنے اور ایک 9 سالہ بچی کو زخمی کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس کے ساتھ محتصر تصادم میں مارا گیا”۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ میں نے کئی بار اس کے نام کا حوالہ دیا ہے کیونکہ وہ بہت سے قتل کے پیچھے تھا اور لشکر طیبہ کا ایک اہم اثاثہ تھا.










