سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر فارق عبداللہ نے کورونا کے رہنما خطوط کو اپناتے ہوئے خود کو اپنے کنبے سے علیٰحدہ کر لیا ہے.
ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ایسے میں وہ دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر پائے گئے ییں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کورونا کی احتیاط تدابیر اپنانے ہوئے اپنے کنبے کے دیگر افراد سے خود کو الگ کر لیا ہے تاکہ گھر کے دیگر افراد اس مرض سے متاثر نہ ہوسکیں۔ واضح رہے 83 سالہ فاروق عبداللہ پہلے ہی کورونا مخالف سبھی ٹیکے لگوا چکے ہیں۔









