• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسٹریٹجک اہمیت کی حامل زوجیلا ٹنل کا تعمیراتی کام مقررہ میعاد سے ایک سال پہلے مکمل ہونے کی توقع

اسٹریٹجک اہمیت کی حامل زوجیلا ٹنل کا تعمیراتی کام مقررہ میعاد سے ایک سال پہلے مکمل ہونے کی توقع

by امت ڈیسک
01/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) زوجیلا ٹنل کا کام مقررہ مدت سے ایک برس قبل ہی مکمل ہونے کی امید ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ٹنل سٹریٹجک لحاظ سے اہم ہونے کی وجہ سے اس ٹنل پر دو شفٹوں میں کام چالو ہے ۔تقریباً 13 کلومیٹر لمبی زوجیلا سرنگ ایشیاءکی سب سے لمبی دو طرفہ سرنگ ہے اور جو 11 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر بنائی گئی ہے۔نیوز ایجنسی کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی جدید ترین ‘زوجیلا سرنگ’ کا تعمیراتی کام مقررہ میعاد سے ایک برس قبل مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ سرنگ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم لداخ خطے کو کشمیر سے جوڑے گی۔توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ ہدف کی تاریخ سے ایک سال قبل 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔واضح رہے دونوں شہروں کے درمیان موجودہ شاہراہ 5-6 ماہ کے لیے بندرہتی ہے جس سے سردیوں کے دوران فوجی قافلوں اور شہری آبادی کی نقل و حرکت پر اثر پڑتا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جی ایس کمبو نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ہدف سال 2026 تک سرنگ مکمل کرنا ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم بہت پہلے کام مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سی ایس کمبو نے کہا کہ مین ٹنل کے 500 میٹر لمبے حصے پر کھدائی کا کام پہلے ہی ایک سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوچکا ہے اور بقیہ بھی پہاڑ میں کھودے جانے والے تین 180 میٹر سے 380 میٹر لمبے عمودی شافٹس کی وجہ سے بہت تیز رفتار سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شافٹ وینٹیلیشن مہیا کریں گے اور سرنگ پر کام تیز کرنے کے لیے بھی رسائی حاصل کریں گے۔ تقریباً 4600 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی اس سرنگ میں 18 کلومیٹر سے زائد لمبی اپروچ روڈ بھی ہے۔ یہ ایک انتہائی مشکل علاقے میں تعمیر کی جا رہی ہے جہاں تعمیراتی کام سردیوں کے دوران شدید برف باری کی وجہ سے 5-6 ماہ تک نہیں ہو سکتا۔ تاہم اس سال میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر (MEIL) کے ٹھیکیدار نے اسکینڈل سے متاثرہ آئی ایل اینڈ ایف ایس  نے دیوالیہ پن کی کارروائیوں کی وجہ سے پروجیکٹ چھوڑنے کے بعد کام سنبھال لیا ہے اور سردیوں کے دوران تعمیراتی کام جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر کے مینیجنگ ڈائیریکٹر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ ‘اس سال ملازمین و مزدوروں کو تعمیراتی مقام پر ہی قیام کروائیں گے۔ اگر موجودہ سڑک 20-30 فٹ لمبی برفانی دیواروں کی وجہ سے کٹ گئی تب بھی وہ کام جاری رکھیں گے۔’

سرینگر اور سونمرگ شہر کے درمیان ہر موسم میں رابطہ کے لیے ایک اور سرنگ جسے زیڈ مورڈ سرنگ کہا جاتا ہے، پر کام بھی تیزی سے جاری ہے۔تقریباً 6.5 کلومیٹر لمبی زیڈ موڈ سرنگ 2300 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے اور اس میں 5.5 کلومیٹر طویل اپروچ روڈ ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری منگل (28 ستمبر 2021) کو زیڈ موڑ سرنگ اور زوجیلا سرنگ کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جا سکے۔ نیشنل ہائی ویز انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر جی ایس کمبو نے کہا کہ ایک بار زیڈ مور سرنگ مکمل ہوجائے تو سونمرگ قصبے کے رہائشی وہیں رہ سکیں گے جو سردیوں میں ہجرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیڈ مور سرنگ کو مکمل کرنے کی میعاد دسمبر 2023 ہے لیکن این ایچ آئی ڈی سی ایل اسے دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل اس سرنگ کو محدود ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے کھولنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ ٹنل پر دیگر تعمیراتی کام مکمل ہو رہے ہیں۔ جی ایس کمبو نے مزید کہا کہ زیڈ مور سرنگ کو محدود ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے کھولنے کا وقت اور مدت کا فیصلہ متعلقہ مرکزی و علاقائی حکومتیں کریں گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غیر شعوری طور ایل او سی پار کرنے والے شہری کی وطن واپسی

Next Post

آسمان ابر الود اور خشک موسم، وادی کشمیر پھر شدید سردی کی لپیٹ میں، اہلیان وادی مشکلات کے شکار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
آسمان ابر الود اور خشک موسم، وادی کشمیر پھر شدید سردی کی لپیٹ میں، اہلیان وادی مشکلات کے شکار

آسمان ابر الود اور خشک موسم، وادی کشمیر پھر شدید سردی کی لپیٹ میں، اہلیان وادی مشکلات کے شکار

سردی کے ایام شروع ہونے کے ساتھ رسوئی گیس اور راشن کی قلت، مٹی کا تیل نایاب

سردی کے ایام شروع ہونے کے ساتھ رسوئی گیس اور راشن کی قلت، مٹی کا تیل نایاب

جموں و کشمیرمیں عسکریت کی روک تھام کے لئے ایک اور تحقیقاتی ایجنسی قائم

جموں و کشمیرمیں عسکریت کی روک تھام کے لئے ایک اور تحقیقاتی ایجنسی قائم

بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان ‘پولیس نے کیا مقدمہ درج

بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان 'پولیس نے کیا مقدمہ درج

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »