(قاہرہ) مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون پر 50 ہزار مصری پاؤنڈز (3300 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ 30 سالہ خاتون پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے شوہر سے واٹس ایپ پر نہ صرف جھگڑا کیا تھا بلکہ شوہر کو مغلظات بھرے میسجز بھی کئے تھے جس پر 45 سالہ شوہر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے دوران شوہر نے عدالت میں گالیوں بھرے پیغامات کے سکرین شاٹس بھی پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کو ایک غلط کام کے لیے استعمال کیا۔ واضح رہے کہ مصر میں 2003 کو ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا سنائی جاسکتی ہے ۔