• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پولیس سربراہ کا دورہ اننت ناگ ،افسران کی مشترکہ میٹنگ میں جنوبی کشمیر کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

پولیس سربراہ کا دورہ اننت ناگ ،افسران کی مشترکہ میٹنگ میں جنوبی کشمیر کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

عسکریت پسندوں اور دیگر مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی

by امت ڈیسک
03/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے اننت ناگ کا دورہ کیا اور جنوبی کشمیر کے سیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔ پولیس سربراہ کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار بھی تھے ۔ اس موقعہ پر جنوبی کشمیر کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور ڈی پی او اننت ناگ پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد ڈی جی پی نے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اننت ناگ، ڈی پی اپھادے، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اونتی پورہ شری بی ایس نے شرکت کی۔ایس ایس پی اننت ناگ آشیش کمار مشرا، ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ، ایس ایس پی اونتی پورہ، شری محمد یوسف کے علاوہ سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے آفیسران بھی اس میٹنگ میںموجود تھے ۔ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے چوکس رہنے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی امن دشمن عناصر کو کسی قسم کی خلل پیدا کرنے کی جگہ نہ دی جائے اور جرائم پیشہ افراد اور عسکریت پسندوں اور دیگر مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے آپریشنز کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ شرپسندوں اور اوور گراؤنڈ ورکرز پر کڑی نگرانی کی جائے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس ودیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ کے دوران مشکل حالات میں امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھا ہے تاکہ لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے ڈی جی پی نے مزید کہا کہ فورسز کے ساتھ عوام کے تعاون سے امن برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے اور جموں و کشمیر میں امن مشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان تعلقات کو ہر سطح پر مضبوط کیا جانا چاہیے۔ آئندہ موسم سرما کے حوالے سے ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ دور دراز اور برف باری والے علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقعہ پر افسران نے ڈی جی پی کو ممکنہ حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 3.6 کی شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج مقرر

موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج مقرر

وزیر اعظم مودی راجوری میں ایل او سی پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائیں گے

وزیر اعظم مودی راجوری میں ایل او سی پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائیں گے

نیشنل کانفرنس ضلع صدر گاندربل اپنے عہدے سے مستعفی

نیشنل کانفرنس ضلع صدر گاندربل اپنے عہدے سے مستعفی

کولگام میں سڑک حادثہ،17 سالہ نوجوان لقمہ اجل

جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی ہر کوشش کو ہماری فوج نے ہمیشہ ناکام بنایا

جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی ہر کوشش کو ہماری فوج نے ہمیشہ ناکام بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »