(نئی دہلی) واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایک دوسرے سے ربط و تعلق، آشنائی، نسبت و سروکار، انسیت اور لگائو اور اسی فطری جذبے اور ضرورت کے تحت آپس میں میل جول کو ہم دوستی کا نام دے سکتے ہیں اور اس دوستی کی نئی مثال گائے نے قائم کی ہے۔ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی میں ایک شخص کتے کو گلے سے پکڑ کر شدید اذیت دے رہا ہے اور کتا درد کی شدت پر چیخ رہا ہے لیکن پتھر دل انسان پر کوئی اثر نہیں ہورہا۔ اسی اثنا میں ایک گائے دوڑتی ہوئی آئی اور اس آدمی پر حملہ کرکے کتے کو نجات دلائی اور شہری کو زمین پر دے مارا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر لاکھوں صارفین ویڈیو میں نظر آنے والے شخص پر شدید غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
Karma 🙏🙏 pic.twitter.com/AzduZTqXH6
— Susanta Nanda (@susantananda3) October 31, 2021