(اسلام آباد) پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملے پر 10 نومبر کو ہونے والی این ایس اے سطح کی علاقائی میٹنگ کے لیے ہندوستان نہیں جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران جب مسٹر یوسف سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ذریعہ بلائی جانے والی میٹنگ کے لئے ہندوستان آئیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نہیں جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ "امن تباہ کرنے والا کبھی امن قائم کرنے والا نہیں ہو سکتا۔” واضح رہے ہندوستان نے 10 نومبر کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے پانچ علاقائی ممالک روس، پاکستان، چین، ازبکستان اور تاجکستان کو مدعوکیاہے۔
"I Will Not Go! I Am Not Going…
A Spoiler Can Not Be a Peace Maker"NSA @YusufMoeed responds to a question about attending the Indian NSA-level meet on Afghanistan. pic.twitter.com/VuDfPyDjbT
— Imran Ghazali | #DigitalStrategy (@ImranGhazaliPK) November 2, 2021