راجوری کے تھنہ منڈی علاقہ کے کئی گاؤں کو پولیس ، فوج اور دیگر فورسز اہلکاروں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، اور گھر گھر تلاشی کاروائی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کے بعد فورسز نے علاقے کو گھرے میں لیا ہوا ہے۔ واضح رہے گزشتہ 27 دنوں سے قریبی پونچھ علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں کی تلاش جاری ہے جنہوں نے اب تک 9 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے، تاہم جنگجوؤں کے بارے میں ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔










