(سری نگر) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ حکومت طاقت کے بل پر جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز کو دبا رہی ہے اور پھر اسی خاموشی کو امن کا نام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بلیک میل کر کے یا لالچ دے کر مخصوص سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں نئی سیاسی جماعتیں بنائی جا رہی ہیں جس کے لئے نینشل کانفرنس اور پی ڈی پی کی توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔