(سرینگر) شدید ترین سردی کی لہر اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ منگل کو بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ طور پر آغاز ہو ا۔ کورنا وائرس کے پیش نظر امتحانی مراکز میں مکمل طور پر ایس او پیز پر عملدر آمد ہوا جبکہ واضح کردہ گائیڈ لائینوں پر بھی من و عن عمل کیا گیا۔ منگل کی اعلیٰ صبح سے ہی شہر سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز کا رُخ کیا۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارہویں جماعت کے پہلے پرچے میں امتحانات کیلئے 99فیصد طلباءو طالبات نے حصہ لیا جبکہ امتحان میں کورنا وائرس کے پیش نظر نصاب میں 430فیصد کی رعایت تھی جس کا پہلا ہی اعلان کیا گیا تھا۔ امتحانی عمل پر نظر گزر رکھنے کےلئے تمام ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم ہمہ وقت متحرک رہا کریں گے تاکہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے بر وقت نپٹا جاسکے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارہویں کے امتحان میں کل ملا کر 74ہزار امید وار شامل ہو رہے ہیں امتحانات بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی نگرانی میں منعقد ہونگے۔

امتحانی مراکز کی تعداد میں اب کی بار اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ ماضی کے مقاملے میں ان مراکز میں نصف تعداد میں ہی طلاب کو حال میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس بات کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ امتحانات کورونا معیاری عملیاتی طریقہ کار کے عین مطابق منعقد کرائے جائیں گے جبکہ امتحانی مراکز میں جسمانی فاصلے کو عملاتے ہوئے سینٹی ٹائزر اور دیگر صفائی ستھرائی کا انتظام ہوگا وہیں امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے قبل امیدواروں کی تھرمل جانچ بھی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے احسن طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔










