(سرینگر) اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے آٹھویں جماعت کے ٹرم سیکنڈ امتحانی سیشن 2021 کے وقت میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ایک حکمنامہ کے مطابق امتحانات اب نئے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے ایک بجے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امتحان کا دورانیہ صرف ایک گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات کے لیے صبح 11 بجے سے 12 تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔ کشمیر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات رواں ماہ 22 نومبر یعنی پیر سے منعقد کیے جا رہے ہیں ۔