(سرینگر) سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال کے مقام پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہی۔ حکام نے بتایا کہ منگل کے روز بانہال پیٹرول پمپ کے نزدیک دو ٹرکوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔