• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

فائل فوٹو

موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں

جموں و کشمیر میں امن کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
23/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن کے لیے ہندوستان اور پاکستان کو بات چیت کرنی چاہیے، دھمکیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوتاہے۔ ایک میڈیا انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں، ایسے میں ہمیں دونوں طرف امن برقرار رکھنے کی سمت میں کام کرنا چاہیے اور آسانی سے تجارت کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب مرکزی حکومت چین سے بات کر سکتی ہے تو پاکستان سے بات کیوں نہیں ہو سکتی۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں۔ایسے میں ہمیں دونوں طرف امن برقرار رکھنے کی سمت میں کام کرنا چاہیے اور آسانی سے تجارت کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کے علاقے میں جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹڑ فاروق نے امید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت بھی جموں و کشمیر کے لوگوں کی بات سنے گی اور ریاست کا درجہ بحال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت دل کی دوری اور دہلی کی دوری کو کم کرنا چاہتی ہے تو اسے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے ساتھ ساتھ خود مختاری بھی واپس دینی چاہیے۔ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ پر پوچھے گئے ایک سوال پر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملٹنسی کوئی نئی بات نہیں ہے۔  انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے لوگوں کے دل جیت کر ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کے بارے میں سوال پر عبداللہ نے کہا کہ این سی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں حکومت نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہاں صرف ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے یا پولیس اور فوج کا استعمال کرکے حکومت بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں بے روزگاری بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ جموں و کشمیر میں ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ حد بندی کمیشن کے کام پر پوچھے گئے سوال پر عبداللہ نے کہا کہ ریاست کے پانچ ایم پی ہیں جن میں تین این سی اور دو بی جے پی سے ہیں۔ ان کے ساتھ آخری ملاقات کے بعد حد بندی کمیشن اپنی رپورٹ دے سکتا ہے۔ این سی صدر نے گزشتہ دنوں وادی کے حیدر پورہ علاقہ میں ہوئے مبینہ تصادم کے بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی حقیقت جوڈیشل انکوائری کے ذریعے ہی سامنے آسکتے ہیں۔

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس کا بہوری کدل قتل معاملہ حل کرنے کا دعویٰ، تین افراد گرفتار

Next Post

کشمیری صحافیوں کی طرف سے ایوان صحافت میں خون کے عطیے کا کیمپ منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
کشمیری صحافیوں کی طرف سے ایوان صحافت میں خون کے عطیے کا کیمپ منعقد

کشمیری صحافیوں کی طرف سے ایوان صحافت میں خون کے عطیے کا کیمپ منعقد

آرونی بجبہاڑہ میں نجی گاڑی سے پستول برآمد

آرونی بجبہاڑہ میں نجی گاڑی سے پستول برآمد

پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار

پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار

انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا

خرم پرویزکی گرفتاری کشمیریوں کی آواز دبانے کا ہتھکنڈہ

مرکزی کابینہ کا اجلاس آج طلب

مرکزی کابینہ کا اجلاس آج طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »