(سرینگر) وادی کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری ہے اور سرینگر میں گذشتہ شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں آخر نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں 25 نومبر کو موسم قدرے خراب ہوسکتا ہے تاہم اس کے بعد موسم ایک بار پھر بہتر ہونے کی توقع ہے۔










