(رام بن) ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا ہے‘ ۔انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔