(پلوامہ) ضلع پلوامہ میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ انکاؤنٹر قصبہ یار کے علاقے میں جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جس کے بعد عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی. علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں موجود ہیں۔
#Encounter has started at #Qasbayar area of #Pulwama. Police and security forces are on the job. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 30, 2021