(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے دھوبی محلہ کدل بل پانپور علاقے میں 23 سالہ نوجوان نے مبینہ طورپر اپنے ہی گھر میں اپنے آپ کو پھانسی دے دی۔اطلاعات کے مطابق پانپور کے ’دھوبی محلہ کدل بل علاقے میں ایک نوجوان جس کی شناخت گوہر مجید ڈار ولد عبدالمجید کے بطور ہوئی ہے، کو گھر والوں نے اپنے کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا۔ گھر والوں نے فوری طورپر واقعے کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔









