(سرینگر) وادی کشمیر میں برف وباراں کے بعد محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔ متعلقہ محکمے کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں حسب توقع موسم بہتر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 8 اور 9 دسمبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے تاہم اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔