(نئی دہلی) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج دہلی کے جنتر منتر پر اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ نعرہ بازی کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ‘کشمیر کا مسئلہ جلد حل کیا جائے اور دفعہ 35A کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر میں معصوم لوگوں کا خون بہانا بند کیا جائے، کشمیر کا حل صرف بات چیت سے کیا جا سکتا ہے۔’ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب محبوبہ مفتی دہلی میں احتجاج کر رہی ہیں۔