(راجوری) ضلع راجوری کے نوشہرا علاقے میں نجی کار اور فوجی گاڑی کے درمیان ٹکرہونے کے باعث سابق پولیس آفیسر ہلاک جبکہ چھ سالہ بچی سمیت چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرا کے نزدیک فوجی گاڑی اور نجی کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر سمیت پانچ افراد زخنی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جس کی شناخت محمد مشتاق خان کے بطور ہوئی ہے کو مردہ قرار دیا۔










