(کولگام) ضلع کولگام کے بیگام علاقے کے لوگوں نے کشمیر میں صدیوں سے چلی آ رہی روایت آپسی بھائی چارے اور ہمدردی و اخوت کی شاندار مشعل کو اس وقت مزید فروزاں کیا جب وہ نہ صرف ایک عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون کی موت پر رات بھر غمزدگان کی ڈھارس بندھاتے رہے بلکہ ان کی آخری رسومات سر انجام دینے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خیال رہے کولگام کے بیگام گاؤں میں رہائش پذیر ایک عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون لاجونتی دیوی کی پیر کی شام قریب سات بجے موت واقع ہوئی۔ جاوید احمد نامی ایک مقامی باشندے نے کہا کہ ہم یہاں ہمیشہ بھائی چارے سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔