• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شہر و دیہات میں بجلی کا ناقص نظام ، بار بار بجلی منقطع ہوجانے کا سبب

فائل فوٹؤ

شہر و دیہات میں بجلی کا ناقص نظام ، بار بار بجلی منقطع ہوجانے کا سبب

برسوں پُرانے بجلی کے کھمبے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ ہونے سے بار بار گرجاتی ہے

by امت ڈیسک
07/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) شہر و دیہات میں بجلی کے ناقص نظام کے نتیجے میں بجلی بار بار کٹ جاتی ہے جبکہ محکمہ بجلی کے بلند بانگ دعوے زمینی سطح پر سراب نظر آرہے ہیں۔ وادی کے اطراف و اکناف میں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوںکو شدید پریشان کردیا ہے۔ شہر و دیہات میں بجلی کا ناقص نظام دہائیوں سے ایک ہی نہج پر ہے۔ بوسیدہ ترسیلی نظام سے بجلی بار بار کٹ جاتی ہے جس کے نتیجے میں دن بھر بجلی کی آواجاہی جاری رہتی ہے۔ صارفین نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ ہوگئی ہے جو اس وقت بجلی کے لوڈ سے بار بار جل کر گرآتی ہے جس کے نتیجے میں ایک تو انسانوں کو خطرہ لگا رہتا ہے دوسرا بجلی بھی بار بار منقطع ہوجاتی ہے۔ شہر سرینگر اور قصبہ جات کے مین ٹاﺅنوں میں بجلی کے کھمبے برسوں پُرانے ہیں جو کبھی بھی گرآسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام کی سب سے زیادہ بُری حالت ہے بجلی کے کھمبوں کے بجائے بجلی کی ترسیلی لائنوں کو درختوں پر لٹکایا گیا ہے جو معمولی ہوا یا برفباری کی زد میں آکر گرآتی ہے اور بجلی کئی دنوں تک کٹ کے رہ جاتی ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ سرکار بار بار دعویٰ کرتی ہے کہ بجلی کے نظام کودرست کرنے میں کروڑوں روپے صرف کئے گئے ہیں تاہم زمینی سطح پر بجلی نظام کی حالت جوں کی توں ہے۔ صارفین کے مطابق دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ہر گھنٹے بعد دو گھنٹے کےلئے بجلی بند رہتی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس پر بھی عمل نہیں کیا جاتا ہے جس کے باعث بجلی صارفین شدید پریشانوں کے شکار ہورہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ ہربار موسم سرماءمیں بجلی کا بحران پیدا ہوجاتا ہے جس پر قابو پانے کےلئے آج تک کسی بھی سرکار نے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نظام کو درست کرنے کےلئے ایل جی انتظامیہ ٹھوس اور موثر اقدامات اُٹھائیں تاکہ بار بار بجلی کٹوتی سے لوگوں کو نجات ملے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر 4وے اور ریلوے ٹنل کی تعمیر سے آس پاس کے علاقوں کے سینکڑوں قدرتی چشمے سوکھ گئے ، لوگ پینے کے پانی سے محروم

Next Post

اسلامیہ کالج سرینگر میں تعینات چند ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد کالج بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
اسلامیہ کالج سرینگر میں تعینات چند ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد کالج بند

اسلامیہ کالج سرینگر میں تعینات چند ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد کالج بند

روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کےخلاف 150 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کےخلاف 150 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

ہماری مسلح افواج کا جذبہ نا قابل تسخیر

ہماری مسلح افواج کا جذبہ نا قابل تسخیر

شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

اننت ناگ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ راہگیر از جان

اننت ناگ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ راہگیر از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »