(سوپور) ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور جوان سال کرکٹر کچھ روز قبل ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دوران شب اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اطلاعات کے مطابق سوپور کے جانوارا علاقے سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ نوجوان طاریق احمد میر یکم دسمبر کو اس وقت شدید زخمی ہوا تھا جب سوپور- بانڈی پورہ روڈ پر ہتھ لنگو مقام کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی نے اس کے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماردی تھی۔ مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاں آٹھ دنوں تک موت و حیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دم توڑ گیا۔