(سرینگھر) محکمہ جنگلات کی مختلف اسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیداروں نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر احتجاج درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بھرتی کاعمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں ان کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو صوبہ جموں اور کشمیر کے امیدوار سرینگر میں جمع ہو کر تا مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ احتجاجی محکمہ جنگلات اور سروس سیلکشن بورڈ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔