(بارہمولہ) چیف آف ڈنفس سٹاف کے کشمیری عوام سے قریبی تعلقات تھے، کی بات کرتے ہوئے فوج کے 15کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے لوگ کافی پرامن ہے اور جنرل راﺅت کی موت سے ملک کے دیگر عوام کی طرح انہیں بھی کافی دکھ ہو ا ہے۔ بارہمولہ میں فوج کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران فوج کے چیف آف ڈفنس اسٹاف اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر تمام مہلوکین جو ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سرینگر میں مقیم فوج کے 15کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ بارہمولہ کا ہر شہری بیپن راﺅت کو اچھی طرح سے جانتا تھا اور اس کی موت سے جہاں ملک کے دیگر عوام کو دکھ ہوا وہی بارہمولہ کا عوام بھی اسی طرح سے دکھ زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ راﺅت کے ساتھ اپنے مسائل و مشکلات کا تبادلہ کرتے تھے اور راﺅت انہیں اس بات کی یقین دہانی کراتا تھا کہ ان کے جو بھی مسائل ہونگے ان کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ راﺅت کی موت سے انہیں کافی دکھ ہو ا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم دکھ زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے کیونکہ یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس کو بھول جانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کو تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا اس میں چیف آف ڈنفس اسٹاف جنرل بیپن راﺅت ، ان کی اہلیہ اور دیگر 13افراد سوار تھے جن کی اس حادثے میںموت ہوئی۔