(نئ دہلی) لوک سبھا میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما حسنین مسعودی نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگجویانہ حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان میں جان و مال کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور ملی ٹنسی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےلہٰذا ایوان میں اس معاملے پر خصوصی بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئے روز کوئی نہ کوئی جنگجویانہ واقعہ رونما ہو رہا ہے اور بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔