(شوپیاں) ضلع شوپیان کے چوگام علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فورسز اہلکاروں نے شوپیان کے چوگام علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا، جس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسند چھپے ہوسکتے ہیں، فی الحال علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔