• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُر عزم ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُر عزم ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
27/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی اور جمہوری حقوق کی واپسی اور ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبدا ﷲ نے بھی اپنے ملک کشمیر کے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر نا انصافی کے خلاف تحریک شروع کی تھی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں  نے درگاہ حضرت بل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ابتداء سے ہی ناانصافی کے خلاف رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بنیادی اور جمہوری و آئینی حقوق کیلئے شروع کی گئی تھی کیونکہ جموں وکشمیر کے عوام شخصی راج میں ہر سطح پر مظلوم ،محکوم اور غلام سمجھے جارہے تھے۔ این سی سرپرست اعلیٰ کے مطابق ہمارے قائد شیرکشمیرشیخ محمد عبداللہ نے اپنے ملک کشمیرکے لوگوں کی یہ حالتِ زار دیکھ کر ناانصافی کیخلاف تحریک شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کا ہر فرد غیر یقینیت، اقتصادی اور معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے دور سے گزر رہا ہے۔ انصاف مانگنے ولوں کو ناانصافی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ حق کی آواز بلند کرنے پر قدغن ہے۔ فاروق عبداللہ کے مطابق جب تک ہم اللہ کی رسی کو مل جُل کر تھام لیں گے تب تک اللہ ہم کو کامیاب کرے گا اور اس ظلم و ستم اور جبر کے دور سے لوگ نجات پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی واپسی اور ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُرعزم ہیں۔ ہم حق پر ہیں اس لئے ہمیں ضرور فتح و نصرت ملے گی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی ہمارا مددگار نہیں ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہا کہ ہمیں اپنے جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کیساتھ ساتھ اپنی نوجوان پود کو منشیات کی بدعت سے جھٹکارا دلانے میں ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ نوجوان ہی قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سماجی بے راہ روی اور سماجی بدعات سے سماج کو پاک کرنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل کے امام حی الحاج مولوی بشیر احمد فاروقی کے گھر گئے۔ انہوں نے سوگواران کی ڈھارس بندھائی اور بشیر احمد فاروقی کی اہلیہ جو گذشتہ روز انتقال کر گئی تھی، کے حق میں دعائے مغفرت ادا کیا۔

Party President and MP from Srinagar Dr Farooq Abdullah visits Hazratbal to condole with Farooqi household on the demise of Begum Maulana Bashir Ahmad Farooqui, wife of former Imam-e-Khateeb of Dargah, Hazratbal. pic.twitter.com/G6nK8WhXeK

— JKNC (@JKNC_) December 27, 2021

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کی ترقی میں حائل تمام دیواروں کو توڑا جائے گا: منوج سنہا

Next Post

غلط پارکنگ کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی: ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
غلط پارکنگ کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی: ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی

غلط پارکنگ کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی: ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی

سرینگرمیں گرینیڈ حملہ، ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص زخمی

ارونی بجبہاڑہ میں گرینیڈ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کار گرفتا: پولیس کا دعویٰ

اسرائیل کی شام میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری، گودام اور کئی اہم ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کی شام میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری، گودام اور کئی اہم ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

افغانستان: خشک سالی کے خاتمے کے لیے قندھار میں اجتماعی دعائیہ تقریب

افغانستان: خشک سالی کے خاتمے کے لیے قندھار میں اجتماعی دعائیہ تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »