(سرینگر) وادیؑ کشمیر میں تازہ برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آنے والے 48 گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز بعد دوپہر بھاری برف باری کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 جنوری کی شام تک بھاری برف باری کا امکان ہے جس کے پیش نظر سبھی اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو تحریری طورپر آگاہی فراہم کی گئی ہے۔









