(سرینگر) خراب موسمی حالات کے پیش نظر آج بھی سرینگر کے ہوائی اڈے سے کوئی بھی طیارہ ابھی تک اڑان نہیں بھر پایا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ مسلسل برف باری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر وزیبلیٹی بے حد کم ہوگئی ہے۔ برف باری صبح 11 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تمام آپریشنز میں تاخیر ہو جائے گی۔
The continued snowfall has reduced the visibility at our airport. The snowfall is likely to continue till 11 am. All operations shall be delayed. Kindly bear with us.
— Srinagar Airport (@SrinagarAirport) January 8, 2022
واضح رہے کہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جمعہ کے روز اگرچہ 31 پروازوں نے اپنی اڑان بھری لیکن دوپہر کے بعد موسم میں آئی اچانک تبدیلی اور سپہر کے بعد سرینگر میں ہوئی بھاری برف باری کے نتیجے میں 6 پروازیں منسوخ بھی کرنا پڑی۔ گزشتہ کل بھی سرینگر کے ہوائی سے 38 پروازیں ہی اڑان بھر پائی تھی جبکہ 7 پروازیں منسوخ کی گئی۔ دوسری جانب منگل اور بدھ کے روز برفباری، گہری دھند اور کم روشنی ہونے کے باعث 79 پروازوں کی آواجاہی منسوخ ہوئی تھی۔ اس طرح بیتے 4 روز میں 92 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کی تازہ ایڈوائزر میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی سپہر سے شروع ہوئی تازہ بھاری برفباری بھاری کی وجہ سے 8 جنوری کو بھی زمینی آمدورفت کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کی آواجاہی میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے 7 جنوری کی سہ پہر سے سرینگر سمیت وادی کے بیشتر مقامات پر تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق دوپہر تک کی تمام پروزیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ ائرپورٹ انتظامیہ نے متواتر ٹویٹس میں اس کی اطلاع دی ہے۔
Vistara 611/612 Srinagar to Jammu is cancelled
— Srinagar Airport (@SrinagarAirport) January 8, 2022