(سرینگر) خراب موسم کی وجہ سے تقریباً ایک درجن پروازیں منسوخ ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائے گا۔سرینگر کے ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ موسمی حالات میں بہتری کے بعد رن وے اور تہبند سے برف ہٹا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی ہوائی اڈے پر آپریشن شروع کر دیں گے۔
Weather is clear now
we have also cleared the snow from the runway and the apron
We will soon start the operations at the Airport— Srinagar Airport (@SrinagarAirport) January 8, 2022
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس میں 08جنوری کی شام تک جموں و کشمیر میں بھاری سے بہت زیادہ برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے 09جنوری کی صبح سے موسم کی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق سرینگر ائرپورٹ سے فلائٹ آپریشنز کا فیصلہ چار بجے کے بعد ہی لیا جائے گا. ایک ٹویٹ میں ائرپورٹ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پھر سے شروع برفباری کی وجہ سے ویزبلٹی کم ہوگئی ہے اور پروازیں شروع کرنے کا حتمی فیصلہ چار بجے لیا جائے گا.
Unfortunately the snowfall has started again and the visibility has also dropped
We will take a call at 4 pm
Kindly bear with us— Srinagar Airport (@SrinagarAirport) January 8, 2022











