(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف بینکر پر فائرنگ کی جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو ملی ٹینٹوں نے کے پی روڑ اننت ناگ کے نزدیک سی آر پی ایف بینکر پر چند راونڈ فائر کئے تاہم فائرنگ کے اس واقے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اُن کے مطابق حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔











