(سرینگر) مرکزی وزیر امیت شاہ کی جانب سے جموں و کشمیر کے حوالے سے دیے گئے بیان پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ "خاموشی کو حالات کے نارمل ہونے کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔”سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ "جموں و کشمیر کے لوگوں کو خوفزدہ کر کے خاموش کیا گیا تاکہ یہ دکھایا جائے کہ سب معمول کے مطابق ہے۔”اُن کا مزید کہنا ہے کہ "آج مرکز نے خود قبول کیا کہ صورتِحال ابھی بھی معمول کی نہیں ہے، یعنی کی مرکز کے گزشتہ دعوؤں کے برعکس ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خاموشی کو حالات کے نارمل ہونے کے طور پر غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے۔”
After quite literally terrorising people of J&K into silence to create a false normalcy narrative, GOIs admission that situation still isn’t normal is self contradictory. Also proves that silence shouldn’t be misconstrued as normalcy. https://t.co/S8xAmv7iN3
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) January 22, 2022