(سرینگر) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے چلتے جموں و کشمیر میں 64گھنٹوں پر مشتمل ہفتہ وار کورونا کرفیو کے بعد پیر کے روز وادی کے تمام علاقوں میں معمول کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی جس کے ساتھ ہی دکانیں کھل گئی جبکہ سڑکوںپر ٹریفک بھی رواں دواں تھا جس کے نتیجے میں بازار وں میں رونق لوٹ آئیں۔ 64گھنٹوں تک مسلسل ہفتہ وار کووڈ کرفیو کے بعد پیر کی صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںکاروباری و تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پرچلنے کی اجازت دی گئی۔ ادھر وادی کے شمال و جنوب میں کاروبار بحال ہوا اور دکانیں کھول دی گئیں۔ تاہم ریڈزون والے علاقوں میں ہر طرح کے معمولات ٹھپ رہے۔