• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فُل ڈریس رہرسل: ضلعی ہیڈکوٹروں پر صوبائی انتظامیہ کے آفیسران نے پرچم کشائی کرکے مارچ پاسٹ پر سلامی لی

فُل ڈریس رہرسل: ضلعی ہیڈکوٹروں پر صوبائی انتظامیہ کے آفیسران نے پرچم کشائی کرکے مارچ پاسٹ پر سلامی لی

کووڈ ایس او پیز کے ساتھ کشمیر میں تقریبات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہونگی: صوبائی کمشنر کشمیر

by امت ڈیسک
24/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) سرینگر سمیت وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر یوم جمہوریہ کی مناسبت سے فُل ڈریس رہرسل کا اہتمام کیاگیا جبکہ انتظامیہ کے آفیسران نے ’ترنگا ‘لہرانے کے بعد مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر اور وادی کے دوسرے ضلع مقامات پر 26جنوری کی تقریبات منانے کے سلسلے میں یہاں شیر کشمیر اسٹیڈیم سرینگر اور دوسرے ضلع صدر مقات اور تحصیل مقامات پر بھی فُل ڈریس رہرسل کا اہتمام کیا گیا۔ سرینگر میں منعقدہ تقریب کے موقعے پر صوبائی کمشنر کشمیرنے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ اس تقریب میں آئی جی پی کشمیر شری وجے کمار( آئی پی ایس)اور دیگر پولیس و سیکورٹی فورس کے سینر آفیسران موجود تھے۔ تقریب میں جموں وکشمیر پولیس،آئی آر پی، سی آر پی ایف ،این سی سی ،فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ،فارسٹ پروٹکشن فورس،جے کے آکزلری پولیس نے حصہ لیا۔ تقریب میں 26جنوری کے سلسلے میں ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا کہ میں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور یہ دیکھا کہ سیکورٹی فورسز تقریب کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کے بیچ یوم جمہوریہ کی تقریب خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہونگی ۔ وادی کے دوسرے ضلع صدر مقامات پر بھی یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں فُل رہر سل کا بھی اہتمام کیا گیا۔جہاں پر تمام اضلاع کے ایڈیشنل ترقیاتی کمشنروں جبکہ کئی مقامات پر ریونیو آفیسران نے جھنڈا لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر جموں وکشمیرپولیس کے سینئر حکام کے علاوہ نیم فوجی حکام بھی موجود تھے۔اس موقعہ پرایڈیشنل ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے پرچم لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔رہرسل کے موقعہ پر جے کے پولیس ،سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،سیول ڈیفنس نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ضلع کولگام میں بھی گورنمنٹ ڈگری کالج میں فُل ڈریس رہرسل کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر پولیس،سی آر پی ایف،جے کے آرمڈ پولیس ،ہوم گارڈکے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔پلوامہ میں بھی ڈسڑکٹ پولیس لائنز میں فُل ڈریس رہرسل کا اہتمام کیا گیا ۔جہاں ضلع ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر پلومہ نے جھنڈا لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر جموں کشمیر پولیس ،سی آر پی ایف،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔اسی طرح ضلع شوپیاں میں سپورٹس سٹیڈیم میںتقریب منعقد ہوئی وادی کے شمالی اضلاع میں بھی 26 جنوری منانے کے سلسلے میں فُل ڈریس رہر سل کا انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ میں بھی ایک فُل ڈریس رہر سل کا اہتمام کیا گیا۔اور ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا مشاہدہ کیا گیاجبکہ دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی تقریبات منعقد ہوئی ۔(انفو)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوگ اجازت کے بغیر کپواڑہ کرناہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

Next Post

ویک اینڈ کوؤڈ لاک ڈاؤن کے بعد وادی میں معمولات زندگی دوبارہ بحال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
ویک اینڈ کوؤڈ لاک ڈاؤن کے بعد وادی میں معمولات زندگی دوبارہ بحال

ویک اینڈ کوؤڈ لاک ڈاؤن کے بعد وادی میں معمولات زندگی دوبارہ بحال

وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

کشمیر میں جزوی دھوپ، اگلے 48 گھنٹوں تک موسم خشک رہنے کا امکان

یوم جمہوریہ پر جموں و کشمیر پولیس کو سب سے زیادہ بہادری کے تمغے حاصل

یوم جمہوریہ پر جموں و کشمیر پولیس کو سب سے زیادہ بہادری کے تمغے حاصل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »