• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا

by امت ڈیسک
01/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔سرکاری ریلیز کے مطابق قومی دفاعی اکیڈمی کے ایک سابق طالب علم لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے دسمبر 1982 میں انجینئرس کور (دی بامبے سیپرس) میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل آفیسرس نے ، جموں وکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر حساس پلّن والا سیکٹر میں آپریشن پراکرم کے دوران ایک انجینئر ریجیمنٹ کی کمان کی تھی۔ انھوں نے کیمبرلی (برطانیہ) کے اسٹاف کالج سے گریجویشن کیا تھا اورہائر کمان (ایچ سی) اور قومی دفاعی کالج (این ڈی سی) کورسز بھی کئے ہوئے ہیں۔اپنے 39 سالہ آرمی کیریئر میں انھوں نے انتہائی اہم اور چیلنجنگ کمان سنبھالی ہیں نیز مختلف کارروائی جاتی ماحول میں ان کی تقرری ہوئی ہیں جن میں مغربی تھیئٹر میں اسٹرائک کور کی ایک انجینئر بریگیڈ، جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ انفینٹری بریگیڈ، مغربی لداخ کے انتہائی اونچائی والے علاقے میں ماؤنٹین ڈویژن، شمال مشرق میں ایک کور ، انڈومان اور نکوبار کمان(سی آئی این سی اے این) کے کمانڈر ان –چیف اور مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان-چیف کی حیثیت سے مختلف کمانیں سنبھالی ہیں۔ان کے عملہ جاتی حصولیابی میں شمال مشرق میں ایک ماؤنٹین بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، فوجی سکریٹری کی برانچ میں اسسٹنٹ ملیٹری سکریٹری (اے ایم ایس)، اعلیٰ اونچائی والے علاقے میں ایک ماؤنٹین ڈویژن کے کرنل کیو اور ہیڈکوارٹرس مشرقی کمان میں بریگیڈ جنرل اسٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے خدمات شامل ہیں۔ان جنرل آفیسر نے ایتھوپیا اور ایریٹیریا میں اقوام متحدہ کے مشن میں چیف انجینئر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی تقرری میں، فوجی ہیڈکوارٹرس میں ملیٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی ایم او-بی)، ہیڈکوارٹرس جنوبی کمان میں چیف آف اسٹاف اور فوجی ہیڈکوارٹرس میں ڈائرکٹر جنرل ڈسیپلین سیریمونیل اور ویلفیئر کی حیثیت سے بھی خدمات شامل ہیں۔ان کی نمایاں خدمات کے لیے انھیں پدم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل، چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن اور دو مرتبہ سی او جی –ان-سی کمنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے فوجی عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی سے اپنے عہدے کا چارج لیا ہے جو آرمی میں کیریئر کی چار دہائیاں مکمل کرنے کے بعد31 جنوری 2022 کو خدمات سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر کے وانٹہ پورہ علاقے میں نامعلوم افراد نے دوشیزہ پر تیزاب پھینکا

Next Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے 2751 مزید کیسز، 9 فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6ہزار 568 مثبت معاملات، سات مریض فوت

جموں وکشمیر میں کورونا کے 2751 مزید کیسز، 9 فوت

نادی گام شوپیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک، آپریشن جاری: پولیس

نادی گام شوپیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک، آپریشن جاری: پولیس

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع: محکمہ موسمیات

اسرائیل نسل پرست ریاست ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیل نسل پرست ریاست ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش محمد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت پانچ جنگجوہلاک: پولیس

آئی جی پولیس کشمیر زون نے ہندواڑہ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »