(سرینگر) کشمیر کے معروف صحافی اور روز نامہ سرینگر نیوز کے مدیر اعلیٰ معراج الدین وانی مختصر علالت کے بعد منگل کی دوپہر کو انتقال کر گئے۔وہ 75 برس کے تھے اور ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اچانک طبیعت نا ساز ہونے کے بعد معراج الدین وانی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کی دوپہر کو راہی ملک عدم ہوگئے۔











