(سرینگر) مومن آباد بٹہ مالو سرینگر میں جمعہ کو چور نے ایک گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو کمسن بہن بھائیوں کو زخمی کردیا۔تاہم، ملزم کو پولیس کی فوری کاروائی سے گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا، "ایک چور مومن آباد، بٹہ مالو علاقے میں ایک رہائشی مکان میں اس وقت داخل ہوا ، جب گھر کا مالک جمعہ کی نماز کیلئے گھر سے نکلا تھا”۔ انہوں نے کہا، "اس نے ایک لڑکی کے ہاتھ پر رسی باندھنے کے بعد گھر کے اندر دو نابالغ لڑکیوں پر حملہ کیا”۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نےبتایا، "اس کی شناخت عمر یوسف وانی ساکنہ فردوس آباد بٹہ مالو کے طور پر ہوئی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور دونوں لڑکیاں مستحکم ہیں.