(سرینگر) خواجہ بازار سرینگر میں جمعہ کی دوپہر کو ہوئے ایک گرینیڈ حملے میں تین دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے سہ پہر خواجہ بازار کے علاقے میں گرینیڈ سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم واقعہ میں دوکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔