(سرینگر) ہماچل پریدیش میں ایک کشمیری مزدور پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل بن گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کا ایک مزدور ہماچل پردیش میں پہاڑی سے پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔مزدور کی شناخت گلزار احمد خان کے طور ہوئی ہے، ہماچل پردیش میں کافی عرصے سے مزدوری کر رہا تھا۔وہ کام کے دوران ایک پہاڑی کی ڈھلوان سے پھسل گیا۔ اسے شدید چوٹیں آئیں اور ہماچل ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔