(راجوری) ضلع راجوری میں نوشہرہ کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر جان بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔متوفی کی شناخت محمد ارشد ولد ثناواللہ ساکن رائی پورہ منڈی کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔