• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

28 فروری سے کھلیں گے کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے

by امت ڈیسک
21/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پرائمری سطح سے لے کر تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہوگا۔ جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ نے اتوار کے روز اسکولوں کے کھلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری کے سرمائی زون کے تمام اسکولوں میں 28 فروری کے بعد درس و تدریس کا عمل بحال ہوگا تاہم اجتماعات کا انعقاد گنجائش کے مطابق پچاس فیصد تک جبکہ سنیما ہالز، تھیٹرز، ریستوران، کلب، سوئمنگ پولز وغیرہ میں گنجائش کے مطابق پچیس فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔چیف سیکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے اتوار کے روز کورونا کی موجودہ صورتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد فیصلہ لیا کہ وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پرائمری سطح سے لے کر تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوگا۔حکمناے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ 15سال سے زائد عمر کے طلبا کے لئے ویکسینیشن سے متعلق رہنما خطوط ، سماجی دوری کے اصولوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کی جانی چاہئے ۔آرڈر کے مطابق تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر باقاعدہ اسکریننگ سینٹر قائم ہونے چاہئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں، کالجوں ، پالی ٹیکنیک، آئی ٹی آئیز کو کورونا رہنما اصولوں پر عملدرآمد کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آف لائن دس و تدریس کا آغازاحسن طریقے سے ہو سکے۔اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہاکہ 15سے 17سال کے درمیان کے تمام طلبا جو باقاعدہ آف لائن کلاسز میں شرکت کرنے کے خواہاں ہونگے انہیں اپنے ساتھ ویکسنیشن سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کے سربراہان کو کووڈ رہنما اصول کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی طالب علم میں کووڈ کے علامات ظاہر ہونگے تو اس کی ٹیسٹنگ کے لئے فوری اقدامات اُٹھانے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ اسکولوں میں وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔حکمنامے کے مطابق تمام اسکولوں کے منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ مخالف رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ کاربند رہنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اُٹھائیں۔اُن کے مطابق کسی بھی طلاب کو بغیر ماسک کے اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو کوئی بھی تعلیمی ادارہ عدولی حکمی کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے زیرو ٹرولنس کی پالیسی پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کووڈ رہنما اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی خاطر ضلع ترقیاتی کمشنرز ایگزیکٹیو مجسٹریٹس اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور جائزے کے بارے میں وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع ترقیاتی کمشنروں کو رپورٹ پیش کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دفعہ 370 کی منسوخی سے گوجر بکر وال طبقے کے لوگوں کو انصاف ملا: رویندر رینہ

Next Post

یوکرین مسئلہ پر امریکی صدر اپنے روسی ہم منصب سے مشروط ملاقات پر رضامند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
یوکرین مسئلہ پر امریکی صدر اپنے روسی ہم منصب سے مشروط ملاقات پر رضامند

یوکرین مسئلہ پر امریکی صدر اپنے روسی ہم منصب سے مشروط ملاقات پر رضامند

چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

حد بندی کمیشن کی رپورٹ عوام کو آپس میں لڑانے کی ایک مذموم سازش: فاروق عبداللہ

چھانہ پورہ سرینگر میں آکسیجن سلنڈر دھماکہ: ایک شخص لقمہ اجل

چھانہ پورہ سرینگر میں آکسیجن سلنڈر دھماکہ: ایک شخص لقمہ اجل

جموں و کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا، نوجوان اب ترقی کی بات کر رہا ہے: امیت شاہ کا انٹرویو

جموں و کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا، نوجوان اب ترقی کی بات کر رہا ہے: امیت شاہ کا انٹرویو

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی دونوں ممالک کے مفاد میں، 5آگست کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں کمی: ڈی پی پانڈے

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی دونوں ممالک کے مفاد میں، 5آگست کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں کمی: ڈی پی پانڈے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »